
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے‘ عظمیٰ بخاری
منگل 2 ستمبر 2025 19:54

(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ 392 میڈیکل کیمپس اور 336 ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ انسانی اور حیوانی جانوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ایک ایک گھر دوبارہ آباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ وبائی امراض کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی انتھک محنت کو سراہا ہے، تاہم ان کی مزید حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے اور صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے مستقل حل کے لیے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بطور قوم مل بیٹھ کر قومی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی تاکہ سیلابی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کمٹمنٹ ہے کہ نئے ڈیمز پر کام کیا جائے گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون محض پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت ہر لمحہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.