Live Updates

بونیر کے علاقے پیر بابا اور مضافات میں طوفانی بارش پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ریسکیو 1122

منگل 2 ستمبر 2025 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) بونیر کے علاقے پیر بابا اور مضافات میں بھی طوفانی بارش پانی گھروں میں داخل ہوگیا، مساجد میں انخلا کے اعلانات کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق بونیر میں بارش کے باعث پانی بازار میں داخل ہوگیا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، بونیر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی، ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے مسلسل بارش کے باعث تیز پانی اور سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات