سگریٹ نوشی، گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیاء کیلئے مجبور کرنے والا آپ کا دوست نہیں ہو سکتا،ناصر گورایہ

منگل 2 ستمبر 2025 17:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سگریٹ نوشی، گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیاء کیلئے مجبور کرنے والا آپ کا دوست نہیں ہو سکتا، آئیے مل کر آنے والی نسل کو تمباکو نوشی سے پاک مستقبل دینے کیلئے جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار پروگرام کوآرڈینیٹر فوڈ اینڈ ڈرنک فیڈریشن (FDF) ناصر گورایہ نے مقامی ہوٹل میں کمییونٹی ممبرز میٹنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تمباکو نوشی کی تباہی اور اس کے سدِ باب پرغور نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے سگریٹ نوشی کرنے والے سے زیادہ آس پاس کے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کے حوالے سے قوانین تو موجود ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،انسان کو ہمیشہ اپنے خالق کے ماتحت رہنا چاہیے جبکہ نشئی اپنے خالق سے زیادہ اپنے نشہ کا تابعدار ہو جاتا ہے،انسان تھوڑی سی ہمت کرکے مناسب رہنمائی لے کر اس عادت سے جان چھڑا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بخشی کروا سکتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر عبدالحئی عابد، ڈاکٹر شفیق انور، چوہدری ثاقب سندھو، چوہدری شفقت اللہ، ایڈووکیٹ عمران گورایہ، ایڈووکیٹ علی ذیشان اور چوہدری محمد حسین ضیاء نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :