لاہور، یوٹیوبر سعدالرحمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بدھ 3 ستمبر 2025 17:29

لاہور،  یوٹیوبر سعدالرحمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کرنے کے مقدمے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے اکاونٹ سے بیرون ملک رقوم منتقل ہوئیں اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کرنا باقی ہے،ملزم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :