Live Updates

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس

منگل 2 ستمبر 2025 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈپٹی سیکرٹری غزالہ کنول ، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضااور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا ندیم نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ سپورٹس کمپلیکس کی صورتحال اور نئی ترقیاتی سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ، ناروال ، گجرات ،قصور، منڈی بہاوالدین، جھنگ اور پھالیہ کے سپورٹس گراؤنڈز سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،تمام سپورٹس افسران کو سیلاب سے ہرممکن بچاؤ کی ہدایت جاری کی جا چکی ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں 184سپورٹس سکیموں پر کام کیا جارہا ہے، 88نئی سپورٹس سکیمیں جن میں سے 49 کے این او سی بھی جاری ہوچکے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرکی قیادت میں پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے افسران کو سپورٹس سکیموں کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔اجلاس میں سپورٹس سکیموں کے پی سی ون ، منظورشدہ سکیموں کے ٹینڈرپراسس اور مکمل ہونیوالی سپورٹس سہولیات کا ہینڈنگ اینڈ ٹیکنگ اوور کا بھی جائزہ لیاگیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :