Live Updates

ریسکیو ٹیم نے سیلاب میں بہہ جانے والے خاندان کے سولہ افراد ،تین سو سے زائد بھینسیں بچاکر خدمت کی اعلی مثال قائم کردی

منگل 2 ستمبر 2025 18:54

ْنارنگ منڈی/مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ریسکیو 1122کی خاتون انچارج نے ٹیم کے ہمراہ سیلاب میں بہہ جانے والے خاندان کے سولہ افراد اور کروڑوں روپے مالیت کی تین سو سے زائد بھینسیں بچاکر خدمت کی اعلی مثال قائم کردی ،سینکڑوں افراد منظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے ،ریسکیو 1122کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز جس وقت ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ مریدکے کی سرحدی آبادی نارنگ منڈی کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ پر تھے اور ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج رانا اعجاز خاں ریسکیو 1122مریدکے کی انچارج مس صباحت خورشید انکے ہمراہ تھیں تو کال موصول ہوئی ایک ڈیرے کا پورا خاندان اور انکے تین سو سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی راس بھینسیں سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ہیں مدد کو پہنچا جائے تو فوری طور پر مس صباحت دیگر ریسکیو خواتین اور مردوں کے ہمراہ جب گائوں منڈیالی شیر گڑھ کشتیوں پر پہنچیں تو دیکھ کر حیران ہوگئیں ،چار مرد اور تین سو سے زائد بھینسیں بھنور میں پھنس چکی ہے جس پر جان پر کھیل کر ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹہ کے کامیاب آپریشن میں نہ صرف مردوں کو بچایا بلکہ تین سو سے زائد کروڑوں روپے مارلیت کی بھینسوں کو بھی ریکور کیا جبکہ ڈیرہ پر پھنسے سولہ مرد خواتین اور بچوں کی جانیں بچاکر محفوظ مقام پر پہنچایا ،یہ سارا منظر ڈی سی شیخوپورہ ڈی او ریسکیو 1122نے اور ہزاروں لوگوں نے جب اپنی آنکھوں سے دیکھا تو سب کی آنکھیں نم ہوگئیں اور ریسکیو 1122کے حق میں پنجاب حکومت کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ ڈی سی شاہد عمران مارتھ نے مس صباحت انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہیرو قرار دیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :