بٹگرام،انسداد پولیو مہم کے دوسرےدن کے اختتام پرایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد

منگل 2 ستمبر 2025 19:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈی سی آفس میں ایوننگ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،ڈی ایچ او بٹگرام پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو دوسرے دن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو بہتر اور احسن طریقے سے مکمل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :