مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں،ملک محبت اعوان

منگل 2 ستمبر 2025 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) مسلم لیگ (ن )ایبٹ آباد کے صدر ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوامی امنگوں کی ترجمان جمہوری اور محب وطن سیاسی جماعت ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نڑیاں میں لیگی کارکن محمد سلیم کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد سلیم کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میں مسلم لیگ(ن)ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی مسلم لیگ (ن) تحصیل ایبٹ آباد کے صدر خرم خان جدون، ضلعی نائب صدر احمد نواز خان جدون، نائب صدر ضلع سردار حنیف اور کثیر تعداد میں پارٹی عہدیددان اور کارکنان نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محبت اعوان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ورکروں کے حقوق کی بات کی ہے ۔ عوام نے مسلم لیگ ن کو منتخب کر کے جو اعتماد کیا اس پر حکومت پورا اتر رہی ہے ۔ مشکل حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر محمدسلیم کو مسلم لیگ( ن )ضلع ایبٹ آباد کا نائب صدر اور سردار ذاکر کو ضلع جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :