۹ مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور بی سی اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے

منگل 2 ستمبر 2025 19:25

- کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور بی سی اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور بی سی اہلکار سے گرڈ اسٹیشن کے قریب کلی خالق آباد میں نامعلوم مسلح افراد اہلکار کو اپنے ہمراہ لے گئے اور اسلحہ چھین کر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ متعلقہ حکام نے اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے کے الزام میں معطل کرکے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :