-وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 19:30

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی محمد صادق خان سنجرانی، سابق مشیر وزیر اعلی میر اعجاز علی خان سنجرانی اور سابق ایم ڈی سیندک چاغی میر حاجی رازق خان سنجرانی کے والد محترم خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ خان آصف خان سنجرانی ایک معزز نیک سیرت اور باوقار بزرگ تھے جنہوں نے اپنی دیانت، بردباری اور سادہ مزاجی سے معاشرے میں عزت و وقار کی مثال قائم کی ان کی وفات سے نہ صرف سنجرانی خاندان بلکہ پورا بلوچستان ایک نیک نام بزرگ شخصیت سے محروم ہوگیا ہے وزیر اعلی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مرحوم کی خدمات، یادوں اور ان کے اخلاقی ورثے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔