راولپنڈی، غوثیہ یوتھ فورس اور میلاد مرکز ڈھوک سیداں کے زیر اہتمام گرجا روڈ پر بڑی میلاد مصطفیٰ ؐامن ریلی

منگل 2 ستمبر 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) راولپنڈی میں غوثیہ یوتھ فورس اور میلاد مرکز ڈھوک سیداں کے زیر اہتمام گرجا روڈ پر بڑی میلاد مصطفیٰ ؐامن ریلی نکالی گئی جس میں علما، مشائخ، میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران، تاجر برادری، معززین علاقہ اور عاشقان رسولؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت مرکزی صدر جلوس میلاد کمیٹی کینٹ حاجی ظفر اقبال، چیئرمین امن کمیٹی حافظ اقبال رضوی، ایم پی اے ملک منصور افسر اور قاضی شکور سمیت دیگر شخصیات نے کی۔

ریلی کا آغاز غوثیہ حویلی سے ہوا، شرکا نے نعتیہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور بلند آواز میں درود و سلام پڑھتے رہے۔ یہ روح پرور ریلی ڈھوک سیداں چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور دیگر مقررین نے کہا کہ نبی آخرالزماںؐ کا جشن عید میلاد قیامت تک منایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی کینٹ کا مرکزی جلوس عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ نکالا جائے گا جس میں ہزاروں عاشقان رسولؐ شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :