شہید محمد امین خان لالہ فٹ بال ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے سوات میں شروع ہو گا

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)انتظار فٹ بال کلب، سوات کے زیراہتمام شہید محمد امین خان لالہ فٹ بال ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے بلوگرام گرائونڈ، سوات سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ینگ ایس ایس الیون اور عوامی ڈھیری کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹورنامنٹ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی امجد خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں سوات کی مختلف 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 3 ستمبر کو کیا جائے گا۔ شہید محمد امین خان لالہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات سیاب خان کے بھائی اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے بانی ہیڈ کوچ محمد ایاز خان کے والد محترم تھے۔ واضح رہے کہ شہید محمد امین خان لالہ چند برس قبل 18 اکتوبر 2023 کو سوات میں دو فریقین کے درمیان جگڑے پر صلع کرواتے ہوئے ایک فریقین کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :