سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 2 ستمبر 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ اور سیکرٹری محمد رزاق نے حاجی خالد محمود چوہدری کو پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، چوہدری ذوالفقار احمد کو صدر اور کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اور امید ظاہر کی ہے کہ حاجی خالد محمود چوہدری کی قیادت میں پنجاب سمیت ملک کے باکسنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :