تعلیمی اداروں میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی

منگل 2 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی نے ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی کے ہمراہ چمن کے مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اساتذہ کی حاضریاں اور حاضری رجسٹرز چیک کیے اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت دی کہ اساتذہ کی باقاعدہ حاضریوں کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی جدید سائنسی وٹیکنیکل تعلیم کے بغیر ممکن نہیں اور اچھی و معیاری تعلیم کا دارومدار اساتذہ کی مرحون منت ہے اور یہ سب کچھ تب ممکن ہے جب اساتذہ اپنے پیشے کیساتھ مخلص دیانتدار ایماندار اور اپنے کلاسوں میں اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :