اے ڈی سی چمن فدا بلوچ کا کلی حاجی بخت اور دامان اشیزئی ون اور دامان اشیزئی ٹو کا تفصیلی دورہ

منگل 2 ستمبر 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے کلی حاجی بخت اور دامان اشیزئی ون اور دامان اشیزئی ٹو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بی ایچ یوز میں ڈاکٹروں اور سٹاپ کی حاضری اور میڈیکل رجسٹرز کو چیک کیا ۔انہوں نے کہا کہ چمن کوئٹہ شہر سے کافی دور واقع ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور مریضوں کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمن دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی راستوں پر پھیلا ہوا علاقہ ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف کی غیر حاضریوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی تھوڑی سی غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت نقصان اور خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے، اسلئے ڈاکٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے میں خوشحال زندگی گزارنے کے قابل رہیں۔

متعلقہ عنوان :