یوٹیوبر رحیم پردیسی کا شاندار انٹرنیشنل باکسنگ ڈیبیو

اپنے اہل خانہ کی تذلیل کرنے والے نسل پرست حریف کو شکست دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 3 ستمبر 2025 00:56

یوٹیوبر رحیم پردیسی کا شاندار انٹرنیشنل باکسنگ ڈیبیو
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2025ء) یوٹیوبر رحیم پردیسی کا شاندار انٹرنیشنل باکسنگ ڈیبیو، اپنے اہل خانہ کی تذلیل کرنے والے نسل پرست حریف کو شکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر "نسرین" کے کردار سے شہرت پانے والے یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اب باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ رحیم پردیسی نے انٹرنیشنل باکسنگ کیرئر کا آغاز کر دیا اور اپنی پہلی ہی بین الاقوامی فائٹ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

رحیم پردیسی نے شاندار انٹرنیشنل باکسنگ ڈیبیو کرتے ہوئے اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ میں پولنڈ سے تعلق رکھنے والے باکسر کو شکست دی۔ رحیم پردیسی کے پولش حریف نے مقابلے سے قبل اپنی نسل پرستانہ ذہنیت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے رحیم پردیسی کے اہل خانہ کی تذلیل کی تھی، جس کے بعد رحیم پردیسی نے رنگ کے اندر اپنے نسل پرست حریف کو شکست دے کر بدلہ لے لیا۔