Live Updates

قصور ،ریسکیو 1122 ٹیمیں دن رات سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں،ریسکیو ذرائع

بدھ 3 ستمبر 2025 10:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 ٹیمیں دن رات سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ضلع قصور میں بیک وقت ستلج اور راوی دونوں دریاؤں سے ملحقہ آبادیوں میں فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے‘ریسکیو 1122 ٹیمیں 16235 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 6123 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دریائے ستلج کے مقام پر اس وقت 2لاکھ 69ہزار501کیوسک کاریلہ گزررہاہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ فلڈ ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کی نگرانی میں جاری ہے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :