فیصل آباد، منشیات فروش سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

بدھ 3 ستمبر 2025 11:20

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔ تھانہ روشن والا پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد زوار کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 1.06 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روشن والا غازی حق نواز نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد زوار کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو ساٹھ گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ تھانہ روشن والا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔