اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 3 ستمبر 2025 13:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے کلاسوالہ ،رپووالی ،سوکن ونڈ اور چہور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ افراد میں کھانا تقسیم کیا اور خواتین و بچوں کے ساتھ وقت گزارا، متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرین میں پہننے کے لیے نئے کپڑے بھی تقسیم کیے اور گھر گھر جا کے بھی لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے کلینک ان ویلز کو سہوال میں تعینات کیا ، جہاں پر لوگوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں انتظامات مکمل ہیں اور متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید موثر بنایا جا سکے۔