استور ،نائب تحصیلدار شونٹر کا لیویزفورس کے ہمراہ واٹر گوریکوٹ واٹر ٹینکیوں کا دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 14:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد کی ہدایات پر نائب تحصیلدار شونٹر محبوب عالم کے ہمراہ لیویزفورس اور واٹر سپلاٸی گوریکوٹ کا عملہ کا گوریکوٹ میں واٹر ٹینکیوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلع استور میں ہیضہ کی وباء کی روک تھام کے لیے اقدامات ،،ضلع استور کے ہیڈکوارٹر ایریا میں ہیضہ کے وبائی امراض کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد نے تمام تر اقدامات کیے ہیں،نائب تحصیلدار شونٹر محبوب عالم نے گوریکوٹ کے مختلف پانی کی ٹینکیوں کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ محکمہ مواصلات و ورکس کے زیر اہتمام تمام واٹر ٹینکیوں کا جائزہ لیا گیا اور فوری طور پر تعینات سٹاف کی ٹیمیں تشکیل دے کر پائپ لائینوں کی مرمت کا کام سونپ دیا گیا ہے تاکہ پانی کی پائپ لائنوں میں کوئی لیکیجز تو نہیں ھے فوری طور پر چیک کر کے مرمت کی جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :