جے یو آئی (س) ضلع سرگودہا کے امیر شاہین احسان مغل سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی امیر اور معروف تاجر شاہین احسان مغل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی، تاجر صحافیوں علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شاہین احسان مغل اپنی سماجی اور دینی خدمات کے حوالے سے ہر مکتبہ فکر میں یکساں مقبول تھے تاجروں کے لیے بھی ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں شاہین احسان مغل کو دکھی انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم نے ہمیشہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔وہ ضلعی ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر کے طور پر بھی ہر مکتبہ فکر میں مقبول تھے ۔

متعلقہ عنوان :