
قازقستان کے صدر کی چینی سرمایہ کاروں کو نامیاتی اور اعلی معیار کی زرعی پیداوار کے منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت
بدھ 3 ستمبر 2025 14:40
(جاری ہے)
قازقستان چین بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا کہ قازقستان کاشت کے قابل زمین اور چراگاہوں کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور دنیا کے 10 بڑے گندم برآمد کنندگان میں شامل ہے، جو ہر سال 10 ملین ٹن گندم اور 2 ملین ٹن آٹا برآمد کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین کی منڈی قازقستان کے لیے نہایت اہم ہے اور ملک کے پاس سالانہ 2 ملین ٹن تک اناج برآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔صدر قاسم توقایف نے اس موقع پر مشترکہ پروسیسنگ منصوبوں کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور ڈالیان گروپ کے اکمولا خطے میں گندم کے پراسیسنگ پلانٹ اور فوفینگ گروپ کے ژمبیل خطے میں مکئی پروسیسنگ منصوبے کو سراہا جن کے ذریعے چین سے یورپ تک برآمدات ممکن ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قازقستان نامیاتی اور اعلی معیار کی لائیو اسٹاک پیداوار میں بھی چین کے ساتھ تعاون چاہتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
خودکشی سالانہ 7 لاکھ سے زائد زندگیاں نگل رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
-
امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ، قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی
-
مودی کے دوست امبانی کی ریلائنس روسی خام تیل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی کمپنی
-
ایران کا یورینیم ذخیرہ محفوظ دکھائی دیتا ہے، سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی
-
ٹرمپ کا لوزیانا کے شہر نیو اورلینزمیں وفاقی فوجی دستے بھیجنے کا اعلان
-
امریکہ نے پولینڈ کو مزید فوجی بھیجنے کی پیشکش کردی
-
سعودی ولی عہد سے ڈچ وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ
-
چین کی نئی جنگی ٹیکنالوجی؛ ونگ مین ڈرونز اور خودکار ہیلی کاپٹر دیکھ کر سب حیران رہ گئے
-
پاکستان افغانستان میں زلزلے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کو روکے. یو این ایچ سی آر
-
روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پرعزم ہوں، ٹرمپ
-
پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ ان کی کرسی کوفوری صاف کردیاگیا
-
کار ساز کمپنی ’’بی وائی ڈی‘‘نے سالانہ سیلز ہدف میں 16 فیصد کٹوتی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.