کار ساز کمپنی ’’بی وائی ڈی‘‘نے سالانہ سیلز ہدف میں 16 فیصد کٹوتی کر دی

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44

کار ساز کمپنی ’’بی وائی ڈی‘‘نے سالانہ سیلز ہدف میں 16 فیصد کٹوتی کر ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) چین کی سب سے بڑی کارساز کمپنی ’’بی وائی ڈی‘‘ نے رواں سال کے لیے اپنی سیلز ہدف میں 16 فیصد تک کمی کرتے ہوئے اسے 4.6 ملین گاڑیوں تک محدود کر دیا ہے۔ رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی کو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے سست سالانہ ترقی کا سامنا ہے ۔مارچ میں کمپنی نے تجزیہ کاروں کو بتایا کہ اس کا 2025 کا سیلز ہدف 5.5 ملین گاڑیاں ہے تاہم ذرائع کے مطابق یہ ہدف پچھلے چند ماہ کے دوران اندرونی طور پر متعدد بار کم کیا گیا اور اب تازہ ہدف کم از کم 4.6 ملین گاڑیاں مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدف اب بھی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق بدل سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے بی وائی ڈی نے سہ ماہی منافع میں 30 فیصد کمی رپورٹ کی جو تین برسوں سے زائد عرصے میں پہلی بار منافع میں گراوٹ ہے تاہم کمپنی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیلز کا نیا ہدف تجزیہ کاروں کی حالیہ پیش گوئیوں سے بھی کم ہے۔ ڈوئچے بینک نے اس ہفتے اندازہ لگایا کہ بی وائی ڈی 4.7 ملین گاڑیاں فروخت کرے گی جبکہ مارننگ اسٹار نے 4.8 ملین کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی وائی ڈی کی الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت 2020 سے 2024 کے درمیان دس گنا بڑھ کر 4.3 ملین گاڑیوں تک پہنچ گئی جس نے اسے جنرل موٹرز اور فورڈ کے برابر لا کھڑا کیاتاہم اب کمپنی کی ترقی کی رفتار واضح طور پر سست پڑ رہی ہے۔بی وائی ڈی کی پروڈکشن اگست میں مسلسل دوسرے مہینے بھی کم ہوئی اور یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہوا ہے جب کمپنی کی پیداوار میں مسلسل دو ماہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :