چین نے افغانستان کو زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی فنڈز فراہم کر دیئے

بدھ 3 ستمبر 2025 14:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)افغانستان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور با شوہوئی نے افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر برائے انتظامیہ محمد عالم علمیار سے ملاقات کی اور زلزلہ متاثرین کے لئے چینی سفارت خانے، چینی اداروں اور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی امدادی رقم اور سامان ان کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیاکے مطابق چینی ناظم الامور با شوہوئی نے گزشتہ روز ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ اور دیگر صوبوں میں حالیہ شدید زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس پر چینی عوام کو گہرا دکھ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :