ڈپٹی کمشنر بھکرکاگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 185 کا دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 15:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 185 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کے ماحول اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان سے تعلیمی نصاب اور کارکردگی کے حوالے سے سوالات کیے اور انہیں مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنائیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرنے، کلاس رومز اور پلے گراؤنڈ کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند اور صاف ماحول بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھکر کے تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :