سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پرتعزیت کا اظہار

بدھ 3 ستمبر 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صادق سنجرانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں صادق سنجرانی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی، صادق سنجرانی اور ان کے خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔