ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ،طبی سہولیات کا جائزہ

بدھ 3 ستمبر 2025 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد امان اللہ سعید نے بنیادی مرکز صحت شیخ البانڈی کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ کا مقصد عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا،اور مراکز صحت میں موجود مسائل کا بروقت ازالہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت میں ادویات کی دستیابی،طبی عملے کی حاضری اور کارکردگی،صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر امان اللہ سعید نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری،بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :