صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو مختلف حادثات میں 02 افراد جاں بحق

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق سپیریئر یونیورسٹی نزد آرائیاں گاوں کے قریب تیز رفتار کار نے راہ چلتے راہ گیر کو بری طرح کچل دیا۔جس کے نتیجے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

45 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسحاق ولد منظور احمد سے ہوئی،دریں اثنا ٹریفک حادثہ کا واقعہ سیون اپ پھاٹک کے قریب پیش آیا،جہاں ایک نوجوان ٹرین سے لگ کر جاں بحق ہو گیا،ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق سیون اپ پھاٹک مکہ کالونی ریلوے لائنز کے پاس سے ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جاں بحق شخص کی شناخت جمال ارشد کے نام سے ہوئی۔