وزیراعلیٰ ہونہاراسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواستیں وصولی جاری

30 ہزارطلباء کو 4 سے 5 سال کے لیے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، رپورٹ

بدھ 3 ستمبر 2025 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ ہونہار انڈرگریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 30 ہزار اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔

(جاری ہے)

درخواستیں 15 ستمبر تک آن لائن پورٹل پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، اس کے بعد درخواستیں بند کر دی جائیں گی۔اس پروگرام کا مقصد ہونہار اور مستحق طلباء کی تعلیمی معاونت کرنا ہے۔ سکالرشپ کے تحت طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات پورے کیے جائیں گے اور یہ 4 سے 5 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اسکالرشپ کی تقسیم میں میٹرک کے 30 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کے 70 فیصد نمبر کو مدنظر رکھا جائے گا۔