ٴْسیاسی قیادت اور کارکنوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، مولانا عبد الرحمن رفیق

صوبے میں خونریزی اور نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے شورش اور منافرت کو ہوا دینے والے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں

بدھ 3 ستمبر 2025 19:55

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق نے بی این پی کے جلسے کے اختتام پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں پر حملے بزدلانہ فعل ہیں جو کسی طور بھی برداشت کے قابل نہیں ایسے واقعات صوبے کے عوام کو پرامن سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کی سازش ہیں انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اور سیاسی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے وہ اس فریضے کی ادائیگی میں ہمیشہ ناکام ثابت ہوئے ہیں انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا کہ ایسے دل خراش واقعات صوبے میں شورش اور منافرت کو جنم دیتے ہیں اس لیے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام اور سیاسی قائدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :