ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف

بدھ 3 ستمبر 2025 20:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)ملتان کے مقام پر دریائوں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاؤ اندازے سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاؤں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاؤ بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔

متعلقہ عنوان :