جماعت اسلامی سندھ کی بی این پی(مینگل) کے کوئٹہ جلسہ پر خودکش دھماکہ کی مذمت

حکومت صوبہ میں قیام امن اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے،کاشف سعید شیخ

بدھ 3 ستمبر 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے کوئٹہ جلسہ پر خودکش دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ صوبہ میں قیام امن اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ سیاسی رہنمائوں وسیاسی جلسوں سمیت شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہوتی ہے مگردشمن کی سازشوں اورحکومتی نااہلی کی وجہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت پوراملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔

بی این پی رہنما اخترمینگل کے جلسے پرحملہ بے گناہ لوگوں کا بیدردی سے قتل کھلی دہشتگردی ہے۔دہشتگردی پھر وہ چاہے فرد گروہ یا ریاست کرے جماعت اسلامی نے ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے۔صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی،مرحومین کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحتیابی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔