ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کا محمود آباد سکول چمن کا دورہ ،تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کیلئے صحت و صفائی کے انتظامات کا جائزہ

بدھ 3 ستمبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے محمود آباد سکول چمن کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کے لیے صحت و صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے تعلیمی معیار اور طلبہ کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، اس لیے بچوں کو معیاری تعلیم اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی اور صحت پر بھی خاص توجہ دی جائے۔علاقہ مکینوں اور والدین نے ڈپٹی کمشنر کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیمی معیار اور بچوں کی صحت کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :