(سریاب شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکہ در اصل ایک اور 8 اگست کی طرز پر تباہی وبربادی کا منصوبہ تھا ، اصغر خان اچکزئی

بدھ 3 ستمبر 2025 23:05

ڈ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے گزشتہ روز شاہوانی سٹیڈیم کیچی بیگ سریاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ عام میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکہ در اصل ایک اور 8۔

(جاری ہے)

اگست کی طرز پر تباہی وبربادی کا منصوبہ تھا جس کا مقصد صوبے کی حقیقی جمہوری قوم پرست قیادت کو راستے سے ہٹانا تھا حکمران اشرافیہ سچ سننے کی سکت نہیں رکھتے اور جب پرامن جلسہ جلوس پر بھی پابندیاں عائد کیا جاتاہے تو پھر کونسا راستہ رہ جاتا ہے ہم سمجھتے حکمران اشرافیہ بندوق برداروں سے اتنا خائف نہیں جتنا پرامن احتجاج جلسہ جلوس اور عوامی شعور و آگاہی پھیلانے والوں سے لاحق ہے لہذا یہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وطن کی ننگ وناموس کی خاطر اپنے ابا واجداد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی سیکرٹری طلبا رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ نے سول ہسپتال ٹراما سنٹر جاکر کل کے اندوہناک سانحے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی قیادت میں پشتون خوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ آل پارٹیز اجلاس میں شرکت کی اور کل کے اندوہناک واقعہ سے پیدا ہونیوالے صورتحال کاجائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تجاویز اور آرا دی گئیں اس سے پہلے اصغر خان اچکزئی کی قیادت پارٹی وفد نے سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ جاکر ان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور پارٹی کارکنوں کی شہادت پر ان سے تعزیت کی اے این پی کی وفد نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل کبیر محمد شہی کے رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی