Live Updates

مانچسٹر‘ پاکستانی کرکٹرحیدر علی کیخلاف مبینہ ریپ کیس خارج

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:17

مانچسٹر‘ پاکستانی کرکٹرحیدر علی کیخلاف مبینہ ریپ کیس خارج
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستانی کرکٹرحیدرعلی کے خلاف مانچسٹر پولیس نے مبینہ ریپ کیس خارج کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹر کو ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ واپس مل جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹر حیدر علی مبینہ ریپ کیس ختم ہونے کے بعد آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکیں گے۔ برطانوی پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن وہ کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی۔یاد رہے کہ حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے 2 ہفتے بعد گرفتار کیا تھا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :