ڈسکہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ 5 ستمبر کو لگایا جائے گا

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں تھیلے سیمیا اور کینسر کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ 5 ستمبر جمعہ کو لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کالج روڈ ڈسکہ پر یونس ہسپتال ڈسکہ کے قریب بیت المندی ریسٹورنٹ میں لگایا جا ئے گا جو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔