استور ، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہیضہ کی وباء کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر صدارت ہیضہ کی وباء سے متاثرہ گاؤں کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے والی واٹر ٹینک اور پائپ لائینوں کی ضروری مرمت اور صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹیو انجینئر ورکس ڈیپارٹمنٹ انجینئر ضیا الرحمٰن, تحصیلدار استور ضیا الرحمٰن, اے او ڈی سی آفس خورشید عالم, ایس ڈی اوز ,سب انجینئرز, سپروائزرز اور تمام مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے کہا کہ متاثرہ گاؤں کو پانی فراہم کرنے والی واٹر ٹینکس اور پائپ لائینوں کی فوری صفائی اور ضروری مرمت کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ مرض کی روک تھام میں مدد ملے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس کی ٹیمیں ہیڈکوارٹر ایریا کی تمام پائپ لائینوں کی فوری مرمت اور صفائی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ واٹر ٹینکس میں فوری طور پر جراثیم کش دوائی(کلورین) کی مناسب مقدار ڈالی جاۓ تاکہ پانی سے مضر صحت اجزاء کا خاتمہ ہوسکے اور انسانی صحت پر منفی اثرات کم ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری اور موثر حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں محکمہ ورکس اور انتظامی اہلکاران موجود ہونگے جو بھی شکایت ہو گی آس پر فوری کاروائی عمل میں لاکر عوامی شکایات کا حل نکالیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :