چیچہ وطنی ، کمالیہ روڈ پرعارضی پل کے قیام کیلئے محکمہ ہائی وے کا ٹیکنیکل سٹاف سڑک کے متاثرہ حصوں کا معائنہ کررہا ہے ، ایکسین ہائی وے

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) کمالیہ روڈ پرعارضی پل کے قیام کیلئے محکمہ ہائی وے کا ٹیکنیکل سٹاف پہنچ چکا ہے اور سڑک کے متاثرہ حصوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسین محکمہ ہائی وے محمد رمضان نے بتایا کہ کہ پانی کے مسلسل بہاؤ کے باعث سڑک میں تین سے چارجگہ گہرے کٹ لگ چکے ہیں چونکہ یہ شاہراہ بوریوالہ ،چیچہ وطنی اور دیگر شہروں کو کمالیہ ،رجانہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ اور موٹر وے سے ملاتی ہے اسلئے ہماری کوشش ہے کہ سڑک کے سب سے زیادہ متاثرہ حصے پر عارضی پل بنا کر چیچہ وطنی ٹال پلازہ کو جلد از جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :