نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں انتظامی امور بارے جوائنٹ اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 13:58

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے انتظامات کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں جلوسوں کے منتظمین اور متعلقہ اداروں کے سربراہان/نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گیارہ اور بارہ ربیع الاول کے ایام میں میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے تاکہ اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں جبکہ جلوس کے ساتھ اور راستوں پر پنجاب پولیس کے جوان ہمراہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :