یکم تا 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ میں یکم تا 5 ستمبر 2025 تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا سابقہ حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ حکم صرف سرکاری سکولز پر لاگو ہوگا۔پرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز (پبلک و پرائیویٹ دونوں) معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔