جوہرآباد ، جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات ،راہگیر خاتون اور کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:19

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میںایک خاتون اور کمسن بچے سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھل کے گاوں بمبول میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیرخاتون امیراں زوجہ سوہارہ زخمی ہو گئیں، جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرابادمنتقل کر دیا گیا ۔سرفراز کالونی میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں56سالہ نور محمد ولد انور،53سالہ سکندر حیات ولد حافظ غوث محمد اور اس کا 3سالہ بیٹا ایان زخمی ہوگئے، خوشاب روڈ پر بھٹی ہسپتال کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار25سالہ محمد منیر زخمی ہوا زخمیوں کو ریکسیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کیا۔\378