سعودی وزیر خارجہ کے نام عراقی ہم منصب کا خط، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر زور

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)عراق کے وزیر خارجہ محمد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایک خط لکھا ہے جو انہیں بدھ کے روز موصول ہوا۔ خط میں دو طرفہ حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خط سعودی عرب میں عراقی سفیر صفیہ طالب السہیل نے پیش کیا۔ مملکت کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور عبدالرحمن الرئیسی نے ایک میٹنگ میں سفیر سے یہ خط موصول کیا۔دونوں اعلی سفارتکاروں نے اس موقع پر سعودی عرب اور عراق کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :