مسابقتی کمیشن کے زیراہتمام مسابقت کے قانون کی اہمیت اور اس حوالے سے ریسرچ کے فروغ اور کمیشن کے افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے لیکچر سیریز کا آغاز

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے منصفانہ مارکیٹیوں کے قیام کے لئے مسابقت کے قانون کی اہمیت اور اس حوالے سے ریسرچ کے فروغ دینے کے پیش نظر اور کمیشن کے افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے لیکچر سیریز کا آغاز کیا ہے ۔ اس پروگرام میں مارکیٹ اور کمپٹیشن کے قومی و بین الاقوامی ماہرین مختلف قسم کی مارکیٹوں میں قانون کے نفاذ بارے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

اس لیکچر سیریز کے پہلے سیشن کے موقع پر چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ نئی مارکیٹوں میں تیزی سے بدلتے حالات اور درپیش نئے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسابقتی کمیشن کو ماہر تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر سیریز کا مقصد کمیشن کے افسران کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں دنیا میں ابھرتے نئے نئے تصورات سے آگاہ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امبر ڈار مانچسٹر یونیورسٹی برطانیہ میں کمپٹیشن قوانین کی لیکچرر ہیں، نے ڈیجیٹل مارکیٹوں میں مرجر اور ایکوزیشن کے موضوع پر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرجرز کے روایتی ریگولیٹری فریم ورک کو جدید تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل مارکیٹس کے تناظر میں اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے "کلر ایکوزیشنز"، زیرو پرائس مصنوعات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تعریف اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم جیسے نئے مسائل کو اجاگر کیا۔سیشن میں مسابقتی کمیشن کے افسران، مینجمنٹ ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹر جنرلز شریک ہوئے اور پاکستان کے قانونی و ریگولیٹری تناظر میں ان نئے تصورات پر بحث کی۔