جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں سالانہ محفل میلاد و سیرت النبی ﷺ پر مبنی نمائش کا انعقاد

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ محفل میلاد النبی ﷺ میں حمدیہ کلام سے آغاز کر کے درودشریف، سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو اور بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے سیرت النبی ﷺ پر کروائے گئے تحقیقی مقالہ جات کا ڈسپلے، شعبہ نیوٹریشن سائنسز کی جانب سے مسنون کھانوں کا سٹال لگایا گیا جبکہ شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبات نے آقائے دو جہاں سے عقیدت کا اظہار پوسٹر ڈسپلے کے ذریعے کیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کے تناظر میں منعقدہ ان تقاریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر ادارے اور ملک خداداد کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :