بلوچستان اسمبلی کا اجلاس2 روزہ وقفے کے بعد (کل)ہوگا

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کااجلاس2روزہ وقفے کے بعد کل بروز جمعہ 5ستمبر کو ہوگا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کااجلاس 2روزہ وقفے کے بعد کل جمعہ 2ستمبر کو 3بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ اور سید ظفر علی آغا کی 31جولائی توجہ دلائو نوٹسزپیش ہونگے ،جبکہ قواعد وانضباط کار بلوچستان اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ کے تحت مجالس قائمہ کی اتفاقیہ خالی آسامیوں کو پرکیاجائیگا جبکہ غیرسرکاری قراردادوں میں رکن اسمبلی اصغر علی ترین کی صوبے میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز،میر یونس عزیز زہری ،میرزابد ریکی ،اصغر علی ترین ،سید ظفر علی آغا،ڈاکٹر نواز کبزئی ،روی پہوجہ اور غلام دستگیر بادینی کی جانب سے پبلک سروس کمیشن میں پی سی ایس کے امتحانات کیلئے 3کی بجائے 5مواقعوں کی فراہمی کیلئے قرارداد کے علاوہ رکن اسمبلی مولاناہدایت الرحمن بلوچ کی قادیانیوں کے فتنے سے پاکستان کو بچانے کیلئے قرارداد اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔