بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل پر بم دھماکے کی پر زور مزمت کرتے ہیں، سمیع اللہ مندوخیل

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:15

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)اتحاد نوجوانان بلوچستان ضلع ژوب شیرانی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کوئیٹہ شاھوانی اسٹیڈیم سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے موقع پر جلسے میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کی گئی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست نے اپنے منصوبے کو اسی طرح جاری رکھا ہے، ایسے حالات میں کہ بلوچ اور پشتون قوم کے پرانے زخم تازہ ہے ان کو مزید دیوار سے لگانے کا منصوبہ اس نظام کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے ہم اپنے وطن میں امن کے لیے اٹھنے والے ہر سیاسی و جمہوری .

(جاری ہے)

اواز کے ساتھ کڑے تھے اور رہینگے بی این مینگل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی و اختر مینگل پشتونخوا میپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی سمیت رہنماں کے قافلے پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت کی زمہ داری تھی کہ وہ جلسہ و رہنماں کے سیکورٹی اقدامات کرتی ہے سیکورٹی فراہم نہ کرنے کی حکومتی غفلت نے بڑے سانحے کو جنم دیا اللہ پاک کے کرم سے دونوں پارٹیوں کے قاہدین حفاظت سے ہیں زخمی سیاسی کارکنوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائے سیاسی کارکنوں کی زندگی کا جانا انتہائی افسوس ناک ہیسیاسی کارکنوں کی شہادت کسی المیے سے کم نہیں اتحاد نوجوانان بلوچستان ژوب شیرانی نیشنل پارٹی شہدائے کے خاندان کے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتی ہے اور اس بڑے غم کے موقع پر ان کے ساتھ ہے۔