دیر بالا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنردیربالا

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنردیربالا جنرل جواد علی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ دیر بالا، ٹی ایم ایز، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، پی کے ایچ اے، انکروچمنٹ کمیٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے جس میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ شہر آپ کا ہے اور اپنے شہر کو خوبصورت بنانے اور بازار میں آنیوالے خریداروں کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے تمام دکاندار مقررہ حد میں رہتے ہوئے غیر قانونی تھڑے چھپر ختم کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں بصورت دیگر آپریشن کلین اپ میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :