اوکاڑہ،محکمہ ہیلتھ ٹیم کی کامیاب کارروائی، جعلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر پکڑا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:06

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)محکمہ ہیلتھ ٹیم کی کامیاب کارروائی، جعلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر پکڑا گیا۔ ملزم حبیب خود کو ڈاکٹر زاہد ظاہر کرتے ہوئے عرصہ دراز سے کلینک چلا رہا تھا۔ملزم فیصل آباد کے رہائشی ڈاکٹر زاہد کی ڈگریوں کو اپنی ظاہر کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم دوران سوالات تسلی بخش جواب نہ دے سکا،ملزم عرصہ دراز سے انسانی زندگیوں سے کھیل رہا تھا۔ہیلتھ ٹیم نے خالد ٹاون میں جعلی ڈاکٹر کا۔کلینک سیل کر دیا۔جعلی ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔جعلی ڈاکٹر سے مضامین کا پوچھا تو کہتا بوٹنی پڑھی ہے۔ جعلی ڈاکٹر نے مزید کہا کہ سمیسٹر سسٹم سے ایم بی بی ایس پاس کیا، انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف شکنجہ ٹائٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :