نوجوان نسل کی تعلیمی سرگرمیاں معاشرے کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں،مانیٹرنگ آفیسر مکران

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر مکران پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل پروفیسر امان، بی ایس کوآرڈینیٹر شعیب شاداب اور طلبہ سے تعمیری و مثبت امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا عزم اور اساتذہ کی محنت ایک روشن اور بااعتماد تعلیمی ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیمی سرگرمیاں معاشرے کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں اس طرح کے اقدامات خطے کے لیے امید کی کرن ہیں جبکہ ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر مکران برکت اسماعیل بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں بی ایس (کیمسٹری، انگلش، اردو) اور فرسٹ ایئر سائنس کی کلاسز کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا طلبہ کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے اور انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :