جیکب آباد سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:20

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)جیکب آباد سے گنداواہ جانے والی مسافر ویگن کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔جھل مگسی لیویز باغ چوکی کے قریب ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے مسافروں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ضلع انتظامیہ امن و امان قائم رکھنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ غریب مسافروں کو سفر کے دوران شدید مشکلات اور خدشات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :